22 ستمبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے محمد حسین نامی شیعہ مومن زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ مومن محمد حسین ولد غلام رضا کو گلگت کے علاقے بسین میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ مومن محمد حسین ولد غلام رضا کے ہاتھ میں تین گولیاں لگی ہیں، عینی شاہد کے مطابق دہشتگردوں کی تعداد 3 تھی جو جدید ہتھیار سے لیس تھے۔ دہشتگرد کاروائی کرنے کے بعد چلاس کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ البتہ زخمی ہونے والے حسین ولد غلام رضا کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گلگت شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد قاضی نثار کی سربراہی میں مختلف مقامات پر شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ حکومتی ادارے ان تمام واقعات ملک کی پاکستان کے خفیہ اداروں کے خوف سے خاموش نطر آتے ہیں۔

.....

/169